آج کی دعا

تہجد کیلئے اٹھتے وقت
جب تہجد کی نماز کیلئے بستر سے اٹھیں تو یہ دعا پڑھیں۔
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ مَلِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ الْحَقُّ وَ وَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَائُوکَ حَقّ’‘ وَّقَوْلُکَ حَقّ’‘ وَّالْجَنَّۃُ حَقّ’‘ وَّالنَّارُ حَقّ’‘ وَّالنَّبِیُّوْنَ حَقّ’‘ وَّالسَّاعَۃُ حَقّ’‘ اَللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَاِلَیْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ لَااِلٰہَ غَیْرُکَ ۔
ترجمہ : اے اللہ! ہر تعریف آپ ہی کیلئے ہے، آپ آسمانوں، زمین اور ان کی مخلوقات کو وجود وبقا بخشنے والے ہیں۔ آپ ہی کیلئے حمد ہے۔ آپ آسمانوں، زمین اور ان کی مخلوقات کا نور ہیں، اور آپ ہی کیلئے حمد ہے، آپ آسمانوں، زمین اور ان کی مخلوقات کے بادشاہ ہیں، اور آپ ہی کیلئے حمد ہے۔ آپ حق ہیں، آپ کا وعدہ حق ہے، آپ کی ملاقات حق ہے، آپ کی بات حق ہے، جنت حق ہے، دوزخ حق ہے، سارے انبیا حق ہیں۔ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) حق ہیں۔ قیامت حق ہے۔ اے اللہ! میں نے آپ ہی کی اطاعت کی ہے، آپ ہی پر ایمان لایا ہوں، آپ ہی پر بھروسہ کیا ہے، آپ ہی کی طرف رجوع ہوا ہوں آپ ہی کی مدد سے (اپنے مخالفین کا) مقابلہ کیا اور آپ ہی کو میں نے فیصلہ سونپا۔ پس میرے اگلے پچھلے گناہ بخش دیجئے۔ جو گناہ میں نے خفیہ کئے وہ بھی اور جو اعلانیہ کئے وہ بھی اور وہ گناہ بھی جنہیں آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ہی آگے بڑھانے والے ہیں اور آپ ہی پیچھے کرنے والے ہیں، معبود تنہا آپ ہی ہیں اور آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (بخاری و مسلم)

Comments (0)
Add Comment