اسماالحسنہ-مشکلات کا حل

برائے حاجات:
(27) جو شخص دو رکعت نماز ادا کر کے ’’ھو الاول و الاخر و الظاہر و الباطن‘‘ 145 بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
(28) جو شخص کثرت سے ’’المتعالی‘‘ کا ورد رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی تمام مشکلات رفع ہوں گی اور جو شخص اتوار کی رات غسل کر کے آسمان کی طرف منہ کر کے اس کو تین بار پڑھ کر دعا مانگے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قبول ہو گی۔
(29) اگر کسی خاص اور جائز مقصد کیلئے سات سو مرتبہ ’’المقسط‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مقصد پورا ہو گا۔
(30) اگر کسی خاص و جائز مقصد کے لیے ’’المانع‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ حاصل ہو گا، جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے، اس کو صبح و شام پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مراد حاصل ہوگی۔
(31) جب کسی کو کوئی مشکل پیش آئے، وہ دو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت آیۃ الکرسی اور دوسری میں سورۃ اخلاص اور سلام کے بعد ’’الھادی‘‘ ایک سانس میں جس قدر ہو سکے پڑھے، جب سانس ٹوٹ جائے جو دعا مانگے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قبول ہوگی۔
(32) جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے، وہ ایک ہزار مرتبہ ’’یا بدیع السوات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کشائش نصیب ہو گی، جو کوئی نماز عشاء کے بعد ’’یابدیع العجائب بالخیر یا بدیع‘‘ بارہ سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کے لیے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہو جائے گا۔ کسی غم یا اہم حاجت کے لیے ستر ہزار مرتبہ ’’یابدیع السموات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غم رفع ہو گا اور حاجت پوری ہو گی۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment