مفید اذکار:
(1) جو شخص پیر کے دن یا جمعہ کی رات مغرب یا عشاء کے بعد چار سو چالیس مرتبہ ’’الرافع‘‘ کا ورد کرے گا، اسے مخلوق کے درمیان ایک رعب نصیب ہوگا۔
(2) جو شخص پیر یا جمعہ کی رات مغرب کے بعد چالیس بار ’’المعز‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کی ہیبت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور جو شخص نماز عشاء کے بعد پیر یا جمعہ کی رات اسے ایک سو چالیس بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کی ہیبت و حرمت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور وہ رب تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور اس کی پناہ میں رہے گا اور جو ایک سو چالیس روز تک اکتالیس بار ہر روز بلاناغہ پڑھے گا، دنیا و آخرت میں عزت پائے گا، پڑھنے کا آغاز پیر یا شب جمعہ سے کرے۔
(3) جو کوئی جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار ’’یا سمیع‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مستجاب الدعوات بن جائے گا اور جو شخص جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو مرتبہ پڑھے گا، رب تعالی اس کو نظر خاص سے نوازے گا۔
(4) جو کوئی شب جمعہ میں آدھی رات کو ’’الحکم‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کا باطن صاف کردے گا۔
(5) جو کوئی چور یا حاسد یا ہمسایہ یا دشمن یا چشم زخم یا بدنظر سے ڈرتا ہو، ایک ہفتہ تک صبح (طلوع سے پہلے) اور شام (غروب سے پہلے) ستر
بار ’’حسبی ربی الحسیب‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے ہفتہ گزرنے سے پہلے امن عطاء فرمائے گا اور حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام کام درست ہو جائیں گے۔ پڑھائی کا آغاز جمعرات کے روز سے کرے۔
(6) جس کو کوئی مشکل پیش آئے، وہ شب جمعہ کو ہزار بار ’’الولی‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل دور ہوجائے گی۔
(7) جو چالیس شب جمعہ ہر شب کو بعداز عشاء ہزار بار ’’الاول‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
(8) جو کوئی جمعرات کے دن ہزار بار ’’الغنی‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دولت پائیگا۔
(9) جو شب جمعہ کو ایک ہزار بار ’’المحصی‘‘ پڑھے، رب تعالیٰ اسے قیامت کے حساب و عتاب سے نجات عطاء فرما دے گا۔ (جاری ہے)