آج کی دعا

نیا ملازم رکھنے پر
جب کوئی شخص نیا ملازم رکھے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاجْعَلْہُ طَوِیْلَ الْعُمْرِ کَثِیْرَ الرِّزْقِ۔
ترجمہ: یااللہ! اس میں میرے لئے برکت عطا فرما اور اس کی عمر دراز اور رزق زیادہ فرمادے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ جب کوئی غلام خریدتے تو مذکورہ بالا دعا پڑھا کرتے تھے۔(حصن حصین)
تکبیر تحریمہ کے بعد
تکبیر تحریمہ کے بعد عموماً سبحانک اللھم الخ پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دعا بھی نفلی نمازوں میں پڑھ سکتے ہیں۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً۔
ترجمہ: اللہ بڑا ہے، سب سے بڑا، اور تعریف اللہ کی ہے بہت زیادہ اور ہم صبح وشام اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment