صندل باباؒ تصوف کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے وظائف کا مجموعہ ’’تحفہ صندلیہ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ جس میں مختلف مسائل، پریشانیوں اور مصائب کا حل قرآن و سنت کے مجرب وظائف کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ جس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
دل کی گھبراہٹ اور بلڈ پریشر
اللھم صل علی سیدنا محمد النبی الامی، الطاہر، الذکی صلوٰۃ تحل بھا العقد و تفک بھا الکرب۔
جس شخص کا دل خواہ مخواہ گھبراتا ہو یا وہ بلڈ پریشر کا مریض ہو تو وہ یہ درود شریف 313 مرتبہ فجر اور مغرب کے بعد پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرے اور آدھا گلاس پانی پر دم کر کے پی لیا کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جلد افاقہ ہو گا اور اطمینان قلب نصیب ہو گا۔
کان کا درد
سورہ اعلیٰ پارہ نمبر 30، تین بار پڑھ کر کان پر پھونکیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو درد جاتا رہے گا۔
پتھریاں دور ہوں
سورئہ انشراح مکمل، پارہ نمبر 30
اس عمل کی زکوٰۃ یہ ہے کہ شب جمعۃ المبارک ایک ہزار مرتبہ پڑھے، اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف قادری۔
پھر علاج کے لیے ساٹھ مرتبہ پڑھ کر سینے پر دم کریں یا ساخت بنا کر کھلائیں۔
دشمن کے شر سے حفاظت
اللھم انصرنا علی کل عدو صغیر و کبیر، قریب و بعید، ذکر وانثی، حر و عبد، شاہد وغائب، وضیع و شریف، کافر و مسلم، ولا تسلط علینا بذنوبنا من لا یرحمنا و کف ایدی الظالمین عنا، شر اعدآئنا بحرمۃ سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم۔
ایک ہزار مرتبہ مرتبہ پڑھیں۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف قادری۔ پھر ریت پر دم کر کے دشمن کی طرف پھینکیں۔ بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھیں۔(جاری ہے)