وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

وبائی امراض کا علاج
سورہ القدر تین مرتبہ پڑھ کر کسی چیز پر دم کر کے کھلایا پلا دیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو ہوگی۔
تلی بڑھ جائے
سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 178
یہ آیت تعوذ و تسمیہ کے ساتھ لکھ کر تلی کی جگہ باندھ دیں۔
قوت حافظہ کیلئے
سورئہ طٰہ کی آیات نمبر 25 تا 28
نماز فجر کے بعد ایک پاک کنکر منہ میں رکھ کر اکیس بار یہ آیات پڑھیں۔
چالیس روز تک روزانہ ایک بسکٹ یا روٹی کے ٹکڑے پر سورئہ فاتحہ لکھ کر کھانے یا کھلانے سے بھی ذہن کو قوت اور ترقی نصیب ہوتی ہے۔
دل کی گھبراہٹ دور ہو
سورۃ الرعد کی آیت نمبر 28
یہ آیت تعوذ و تسمیہ سمیت لکھ کر گلے میں باندھیں۔ ڈوری اتنی لمبی رکھیں کہ تعویذ دل پر پڑا رہے۔
ناف ٹل جائے
سورئہ فاطر کی آیت نمبر 41)
یہ آیت تعوذ و تسمیہ کے ساتھ لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں۔ ناف اپنی جگہ آ جائے گی اور اگر باندھا رہنے دیں تو پھر نہیں ٹلے گی۔ اگر اس آیت کے ذریعہ دم کیا جائے تو بھی تیر بہدف ہے۔ دم کرتے وقت ناف پر ہاتھ پھیریں۔(جاری ہے)

٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment