معارف القرآن

جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو دوڑتی ہوئی چلتی ہے ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے۔ خوشخبری ہے تم کو آج کے دن، باغ ہیں کہ نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں۔
سدا رہو ان میں، یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ جس دن کہیں گے دغا باز مرد اور عورتیں ایمان والوں کو راہ دیکھو ہماری، ہم بھی روشنی لے لیں تمہارے نور سے، کوئی کہے گا لوٹ جاؤ پیچھے پھر ڈھونڈلو روشنی، پھر کھڑی کر دی جائے ان کے بیچ میں ایک دیوار جس میں ہوگا دروازہ اس کے اندر رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب۔ یہ ان کو پکاریں گے کیا ہم نہیں تھے تمہارے ساتھ؟ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے بچلا دیا اپنے آپ کو اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے اور بہک گئے اپنے خیالوں پر۔ یہاں تک کہ آ پہنچا حکم خدا کا اور تم کو بہکا دیا خدا کے نام سے اس دغا باز نے۔ سو آج تم سے قبول نہ ہوگا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے۔ تم سب کا گھر دوزخ ہے، وہی ہے رفیق تمہاری اور بری جگہ جا پہنچے۔ کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کو کہ گڑ گڑائیں ان کے دل خدا کی یاد سے اور جو اترا ہے سچا دین اور نہ ہوں ان جیسے جن کو کتاب ملی تھی اس سے پہلے، پھر دراز گزری ان پر مدت، پھر سخت ہو گئے ان کے دل اور بہت ان میں نافرمان ہیں۔ جان رکھو کہ خدا زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد، ہم نے کھول کر سنا دیئے تم کو پتے، اگر تم کو سمجھ ہے۔ تحقیق جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد اور عورتیں اور قرض دیتے ہیں خدا کو اچھی طرح، ان کو ملتا ہے دونا اور ان کو ثواب ہے عزت کا اور جو لوگ یقین لائے خدا پر اور اس کے سب رسولوں پر، وہی ہیں سچے ایمان والے اور لوگوں کا احوال بتلانے والے اپنے رب کے پاس۔ ان کے واسطے ہے ان کا ثواب اور ان کی روشنی اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری باتوں کو، وہ ہیں دوزخ کے لوگ۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment