وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

صندل باباؒ تصوف کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے وظائف کا مجموعہ ’’تحفہ صندلیہ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ جس میں مختلف مسائل، پریشانیوں اور مصائب کا حل قرآن و سنت کے مجرب وظائف کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ جس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
بچوں کے رونے کیلئے
سورئہ طٰہٰ کی آیت نمبر 108
یہ آیت تین مرتبہ یا سات مرتبہ بچے پر دم کرے یا پینے کیلئے تعویذ بنا کر پلائے یا تعویذ لکھ کر گلے میں لٹکا دے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بچے کا رونا بند ہو جائے گا۔
بچوں کے جلدی امراض
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 266
(1) طاق عدد میں اسے پڑھ کر مریض پر دم کریں۔
(2) یا پینے کے 41 تعویذ بنا کر پلائیں (ہر دن ایک تعویذ)
(3) پانی پر دم کرے، پھر مریض کو کسی بڑے برتن میں کھڑا کر کے اس پر یہ پانی ڈالیں، پھر استعمال شدہ پانی کسی پاک جگہ پھینک دیں۔
گھریلو اختلافات دور ہوں
سورئہ آل عمران کی آیت نمبر 83
زکوۃ: بدھ کی رات گیارہ سو مرتبہ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری کے ساتھ پڑھیں۔
علاج: گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھ کر کسی چیز پر دم کر کے کھلا یا پلا دیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو ناچاقی دور ہوگی۔
زہریلے جانوروں کے ڈسنے کا علاج
شجۃ قرینۃ ملحۃ بحر قفطا
زکوٰۃ: کسی بھی رات دو ہزار بار پڑھیں۔
علاج: پانی میں نمک ڈال کر اس پر گیارہ مرتبہ یہ دعا اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر دم کریں، وہ دم شدہ پانی متاثرہ مقام پر ڈالیں، اس کے بعد پیاز کا چھلکا گرم کر کے اس پر یہ دعا پڑھ کر دم کریں اور وہ چھلکا زخم پر رکھ دیں۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment