آج کی دعا

نماز فجر کو جاتے وقت
جب گھر سے نماز فجر پڑھنے کے لئے چلے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا۔(صحیح مسلم)
ترجمہ : یا اللہ! میرے دل میں نور عطا فرمائیے، اور میری آنکھ میں نور، میری سماعت میں نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور ،میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے سامنے نور، اور میرے پیچھے نور، اور میرے لئے نور مقرر فرما دیجئے اور میرے نور کو عظیم بنا دیجئے یا اللہ ! مجھے نور عطا فرما دیجئے۔
اگر زندگی سے اکتا جائے
اگر کوئی شخص دنیا اور اس کی تکلیفوں سے اکتا جائے تو موت کی نہ تمنا کرے، نہ موت کی دعا مانگے، البتہ یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَاکَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِیْ اِذَاعَلِمْتَ الْوَفَاۃَ خَیْرًا لِّیْ۔ (بخاری ومسلم)
(ترجمہ) یااللہ! جب تک زندہ رہنا میرے لئے بہتر ہو، مجھے زندہ رکھئے اور جب آپ کے علم کے مطابق مرنا میرے لئے بہتر ہو، اس وقت مجھے وفات دے دیجئے۔

Comments (0)
Add Comment