وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

خطرات سفر سے حفاظت
سورہ عبس سفر پر جانے سے قبل یا راستے میں پڑھ لیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو ہر خطرے سے حفاظت رہے گی۔
قدر و منزلت بڑھانے کیلئے
الجلیل (جل شانہ) بکثرت پڑھنے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو قدر و منزلت زیادہ ہو گی۔
برائے نور بصیرت
الھادی (جل شانہ) کا بکثرت ورد کرنے سے نور بصیرت عام ہو جائے گا۔
کاروبار اور رزق حلال میں برکت
بسم اللہ الرحمن الرحیم جآء ت لدعوتہ الاشجار ساجدۃ تمشی الیہ علی ساق بلا قدم
زکوٰۃ: شب جمعہ ایک ہزار بار اس طرح پڑھیں کہ ہر دس کے بعد یہ شعر پڑھیں:
مولای صل و سلم دآئما ابدا علی حبیبک خیر الخلق کلھم
معمول: بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اول آخر گیارہ دفعہ درود شریف قادری۔
گونگے پن کا علاج
سورہ طٰہٰ کی آیات 28-27
مریض کو پانی پر دم کر کے پلائیں یا بمع تسمیہ 41 ساخت بنا کر روزانہ ایک ساخت کھلائیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو زبان کھل جائے گی۔
ستر بیماریوں کا علاج
ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
مریض پر مع تسمیہ پڑھ کر دم کرتے رہیں۔ جنون، جذام، بواسیر بادی، برص وغیرہ ستر بیماریوں کا علاج ہے۔ مریض خود بھی پڑھ کر دم کر سکتا ہے۔(جاری ہے)

٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment