وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

صندل باباؒ تصوف کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے وظائف کا مجموعہ ’’تحفہ صندلیہ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ جس میں مختلف مسائل، پریشانیوں اور مصائب کا حل قرآن و سنت کے مجرب وظائف کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ جس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
فقر سے نجات اور کشائش رزق
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفر اللہ
دن رات میں 100 مرتبہ پڑھیں۔ انتہائی مجرب ہے۔
جب بائولا کتا کاٹے
سورہ فاتحہ مع تسمیہ
زکوٰۃ: اکتالیس دن تک روزانہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سورہ فاتحہ مع تسمیہ اکتالیس بار پڑھیں اور پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک سانس میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ مع تسمیہ ادا ہو اور تسمیہ کے الرحیم کے میم کو الحمد کے لام سے ملا دیں۔
اس طرح اکتالیس سانس میں اکتالیس مرتبہ پڑھیں اور درمیان میں بات نہ کریں۔
معمول: بوقت ضرورت اکتالیس سانسوں میں اکتالیس بار پڑھ کر نمک پر اور مریض پر دم کریں، پھر مریض اکتالیس دن تک وہ نمک کھائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو شفایاب ہو گا۔
فائدہ: زکوٰۃ کے بعد سورہ فاتحہ ہر مرض کے لیے مجرب ہے۔
درد زہ اور زچگی میں آسانی کیلئے
سورۃ الانشقاق کی آیات: 4 اور 5
بمع تسمیہ سات ساخت بنائیں اور حاملہ کو کھلائیں۔ یہ عمل انسانوں کے علاوہ مویشیوں کے لئے بھی مفید ہے۔
قئے روکنے کا عمل
سورۃ کی آیت: 44
یہ آیت لکھ کر پلا دیں۔
عشق مجازی سے خلاصی کا نسخہ
ربّ اصرف عنی السوء والفحشاء واجعلنی من عبادک المخلصین۔
نماز عشاء کے بعد روزانہ بلا ناغہ ایک سو ایک مرتبہ یہ دعا پڑھیں، پھر ایک سو ایک مرتبہ کلمہ طیبہ کا ورد کریں اور دل میں سوچیں کہ میں رب تعالی کے سوا ہر کسی کی محبت دل سے نکالتا ہوں اور اپنے دل میں مصمم ارادہ کریں کہ میں اس (عشق مجازی) کو ترک کررہا ہوں اور محبوب کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بند کردیں تاکہ فتنے سے محفوظ رہیں۔حق تعالیٰ نے چاہا تو دل عشق مجازی سے عشق حقیقی کی طرف پرواز کر جائے گا۔ (جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment