آج کی دعا

جب میت کو قبر میں رکھے
جب میت کو قبر میں رکھا جا رہا ہو تو یہ کلمات کہے جائیں:
بِسْمِِ اللّٰہِ وَعَلیٰ مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہ (ترمذی، ابودائود)
(ترجمہ) اللہ کے نام سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملت پر (ہم اس میت کو قبر میں رکھتے ہیں)۔
نیز یہ آیت پڑھنا بھی اسی موقع پر ثابت ہے۔
(مستدرک حاکم)
جب قبروں پر جانا ہو
جب کسی قبرستان یا چند قبروں پر جانا ہو تو یہ کلمات کہے :۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَقَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ۔ (ابودائود)
ترجمہ: اے مومن گھر والو! تم پر سلامتی ہو اور ہم بھی انشاء اللہ تم سے آملنے والے ہیں۔
یہ الفاظ بھی بعض روایات میں آئے ہیں:۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُورِ یَغْفِرُاللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ وَاَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَرِ۔(ترمذی)
ترجمہ : اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہمارے پیشرو ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment