وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

پوشیدہ چیز معلوم کرنا
یا عالم الخفیات فی الامور یا من ھو علی کل شیء قدیر اطلعنی علی کل ما ارید انک علی شیء قدیر
دو رکعت نفل نماز پڑھ کر یہ دعا ایک سو مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف
برائے قبولیت دعا
یا سمیع یا بصیر
قبولیت دعا کیلئے گیارہ بار پڑھنے کا معمول بنائیں۔
برائے دفع ظالم
سورۃ الانعام کی آیت نمبر 93
گیارہ مرتبہ پڑھ کر اس کی طرف پھونکیں۔
غضب و غصہ کیلئے
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 13
غصہ دور کرنے کیلئے اس آیت کو ورد کریں۔
فالج و نزلہ کیلئے
یا قادر المقتدر الحی القوی القیوم القائم
اس دعا کو تسمیہ کے ساتھ ساخت بنائیں اور فالج زدہ کیلئے تیل پر دم کر کے مالش کریں۔
درد شکم اور خفگی قلب
سورۃ یونس کی آیت نمبر 57
درد شکم اور خفگی دل کیلئے یہ نہایت مجرب اور انتہائی موثر ہے۔
خونی بواسیر کیلئے
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 172
اس آیت کو اکتالیس بار پڑھ کر کسی چیز میں ڈال کر کھائیں یا پئیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment