جب کوئی شخص سفر کا ارادہ ظاہر کرے
جب کوئی شخص بتائے کہ وہ سفر پر جارہا ہے، تو اس کو یہ دعا دی جائے:
(1) زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی وَغَفَرَذَنْبَکَ وَوَجَّھَکَ فیِ الْخَیْرِ حَیْثُ تَوَجَّھْتَ۔
ترجمہ: اللہ تمہیں تقویٰ کا زادِ راہ عطا کرے، تمہارے گناہ معاف کرے اور تم جہاں بھی جائو تمہارا رُخ بھلائی کی طرف رکھے۔ ( ابن السنّی ص 134)
پھر جب اسے رخصت کرے تو کہے:
(2) اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ
وَخَوَاتِیْمَ اَعْمَالِکَ۔
ترجمہ: میں تمہارے دین، تمہاری امانت و دیانت اور تمہارے آخری اعمال کو اللہ کے پاس امانت رکھتا ہوں۔
نیز یہ کہے:
(3) اَسْتَوْدِعُکَ اللّٰہَ الَّذِیْ لَایُضِیْعُ وَدَائِعَہٗ
ترجمہ: میں تمہیں اس اللہ کے پاس امانت رکھتا ہوں، جو اپنی امانتوں کو ضائع نہیں کرتا۔ (ابن السنی)
٭٭٭٭٭