اگر سوتے ہوئے ڈر جائے
اگر سوتے ہوئے ڈر جائے یا کسی قسم کی گھبراہٹ یا دہشت ہو تو یہ تعوذ پڑھے:
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ الّتَٓامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔(حصن حصین)
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامّہ کی پناہ لیتا ہوں اس کے غضب اور غصے سے اور اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس آئیں۔
نکاح کی مبارکباد
جب کسی شخص کا نکاح ہوا ہو، خواہ مرد ہو یا عورت، تو اس کو ان الفاظ میں دعا دینی چاہیے۔
بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْر۔
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہارے لیے یہ نکاح مبارک فرمائے اور تم پر برکتیں نازل فرمائے اور تم دونوں کو خیر وخوبی کے ساتھ اکٹھا رکھے۔
٭٭٭٭٭