بھاری فلم انڈسٹری پر موت کےسائے منڈلانے لگے

سدھارتھ شری واستو
کینسر کی مہلک بیماری بھارتی فلم انڈسٹری یعنی بالی ووڈ کیلئے عذاب بن گئی۔ درجنوں بھارتی اداکار سرطان کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ کینسر کا تازہ شکار بننے والے بالی وڈ کے اسٹارز میں عرفان خان، سونالی بیندرے، منیشا کوئرالہ اور رشی کپور سمیت راکیش روشن بھی شامل ہیں۔ بھارتی جریدے میڈیسن نیٹ نے بتایا ہے کہ بالی وڈ کے بیشتر اسٹارز کو کینسر کی تشخیص کے بعد کئے جانیوالے تجزیوں میں بتایا گیا ہے کہ تمام اداکار اور اداکاراؤں کوکینسر لاحق ہونے کا سبب شراب اورسگریٹ نوشی ہے۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں بالی ووڈ اسٹار رتھیک روشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد اور ماضی کے معروف اداکار و ہدایت کار راکیش روشن کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس ضمن میں لندن کے ایک اسپتال میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ راکیش روشن کو گلے کا کینسر ہے اور ان کا کینسر ابتدائی مرحلہ پر ہے، لیکن طبی معالجوں نے ان کو زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔ ادھر دوسری جانب نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ اور شاہی خاندان کی رُکن منیشا کوئرالہ نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کو ڈاکٹرز نے اووری یا بیضہ دانی کے کینسر کا مرض تشخیص کیا ہے اور وہ اس کے علاج کیلئے بیرون ملک منتقل ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ معروف فلموں ’’لجا‘‘، ’’دل سے‘‘ اور ’’بامبے‘‘ سمیت دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘، ’’ڈپلکیٹ‘‘، ’’کل ہو نا ہو‘‘ اور ’’سرفروش‘‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کرنے والی اسٹار اداکارہ سونالی بیندرے کے بارے میں بھی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں کیمو تھراپی کے کئی مراحل سے نمٹنے کے بعد اس مرض کے پھیلائو کو روکنے میں بظاہر کامیاب رہی ہیں، لیکن اگلے ماہ پھر وہ امریکا میں ایک مقامی اسپتال میں metastatic کینسر کے بارے میں تشخیص کی خاطر جا رہی ہیں کیونکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو لاحق کینسر جسم کے ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں پھیل رہا ہے۔ معروف بھارتی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی اس ضمن میں بتایا ہے کہ رشی کپور کے علاج کیلئے نیویارک کے ایک اسپتال میں کمرہ بک کرالیا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشی کپور کو ماہر بھارتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیموتھراپی کے عمل میں گزارا جارہا ہے۔ بھارتی اداکارہ نفیسہ علی سودھی کے اہل خانہ نے بھی اس ضمن میں تصدیق کی ہے کہ نفیسہ کو کینسر کا مرض لاحق ہے اور وہ ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج کے عمل میں گزر رہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار عرفان خان لندن میں خود کو لاحق نئی قسم کے کینسر سے جنگ کے بعد اگرچہ ممبئی کی فلم نگری واپس پہنچ چکے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عرفان خان ریڑھ کی ہڈی میں پیدا ہونے والے ایک نئے قسم کے کینسر ’’نیورو اینڈو کرائن‘‘ سے نبرد آزما رہے ہیں اور اب تک ڈاکٹرز نے ان کی جان کو خطرے میں قرار دیا ہے کیونکہ عرفان خان کینسر کی بیماری اور اس کے علاج کے منفی اثرات کے سبب درست طریقہ سے بول چال نہیں سکتے اور یوں ان کا فلمی کیریئر اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ بھارتی اور عالمی ڈاکٹرز کا عرفان خان کے حوالہ سے کہنا ہے کہ وہ اس بیماری میں اپنی یادداشت کو بھی کھو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بالی وڈ اداکاروں کی اموات میں کینسر کے اسباب کم تر تھے اور سنجے دت کی والدہ نرگس کو لبلبہ کا کینسر لاحق ہوا تھا، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ جبکہ کینسر کے سبب ہلاک ہوجانے والی بالی ووڈ شخصیات میں فیروز خان بھی شامل ہیں، جبکہ ہلاک ہوجانے والے ایک اور اسٹار اداکار راجیش کھنہ‘‘بھی ہیں، جو 2012ء میں کینسر کا شکار ہوئے۔ میوزک کمپوزر اور گلوکار آدیش شری واستو بھی کینسر کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسٹار اداکار ونود کھنہ بھی کینسر کا ہدف بنے ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں ٹام آلٹر، ڈمپل کپاڈیہ، راسیکا جوشی، کمال راشد خان شامل ہیں، لیکن تمام اداکار کچھ عرصہ میں کینسر کے سبب دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کینسر بالی ووڈ کے اداکاروں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار انوراگ باسو بھی خون کے کینسر ’’لیوکیمیا‘‘ کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ مقامی سطح پر اس کا علاج کروا رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ انوراگ باسو کو بیرون ملک جانا ہوگا کیونکہ ان کو خون کے کینسر سے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر علاج کروانا ہوگا۔ ایک اور معروف بھارتی اداکارہ لیزا روئے نے بھی بتایا ہے کہ ان کو ڈاکٹرز نے Myeloma نامی کینسر کی تشخیص کی ہے اور وہ اس کا علاج کروا رہی ہیں، ان کو تشخیص کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔ اس سلسلہ میں دلچسپ امر یہی ہے کہ کینسر کی تشخیص کے بعد لیزا روئے کا کیریئر بھی ختم ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی کی فلم اسٹار ممتاز بھی کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ اس کا علاج کروا رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment