دشمن کے شر سے حفاظت
روزانہ 51 مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
یا رب ادفع العظیم بالعظیم و انت اعظم من کل عظیم
اول آخر طاق عدد میں درود قادری۔
گمشدہ کی واپسی کا عمل
سورۃ طٰہ کی آیت نمبر 40
یہ آیت لکھ کر چرخہ کے ساتھ باندھ دیں اور روزانہ صبح کی نماز کے بعد اسے سو مرتبہ الٹا چکر دیں۔ مقصد پورا ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ باری تعالیٰ نے چاہا تو گمشدہ جلد واپس آجائے گا۔
عذاب قبر سے حفاظت
جو شخص سورۃ الملک ہمیشہ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
برائے نیک وصالح فرزند
سورۃ یوسف باوضو لکھ کر حاملہ عورت باندھ لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو نیک و صالح فرزند جنے گی۔
آنکھوں کے امراض کا علاج
سورہ حم سجدۃ لکھ کر بارش کے پانی سے دھوئیں، پھر اس میں سرمہ پیس کر لگائیں یا سلائی سے وہی پانی لگائیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو یہ امراض چشم کیلئے اکسیر ہے۔
آنکھوں کے ہر مرض کیلئے
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر گیارہ مرتبہ ایک سانس میں پڑھیں: ’’یا نور‘‘
یہ آنکھوں کے ہر مرض کے لیے کافی و شافی ہے اور اس سے نظر بالکل صحیح ہو جاتی ہے۔
سر کی حفاظت اور ذہانت
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ پڑھیں ’’یا حافظ یا حفیظ‘‘
یہ سر کی حفاظت اور ذہانت کے لیے مجرب عمل ہے۔ ان دونوں الفاظ کا ایک سانس میں پڑھنا ضروری نہیں ہے۔