ظالم پر غلبہ حاصل ہو
جو مظلوم شخص کسی ظالم کے سامنے پچاس مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے تو حق تعالیٰ اس ظالم کو مغلوب کر کے پڑھنے والے کو غالب کریں گے۔ (بحوالہ خزانہ اعمال)
چور اور شیطانی اثرات سے حفاظت
جو شخص سونے سے پہلے اکیس مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت کے آنے سے محفوظ رہے گا۔
ذہن اور حافظہ قوی ہو جائے
جس کسی کا حافظہ کمزور ہو، وہ سات سو چھیاسی مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پانی پر دم کر کے طلوع آفتاب کے وقت پئے، تو ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہو جائے گا۔
دن رات ذکر سے زیادہ افضل عمل
حضرت ابو امامہؓ فرماتے ہیں، مجھے حضور اقدسؐ نے دیکھا کہ میں اپنے ہونٹوں کو ہلا رہا ہوں۔ آپؐ نے پوچھا: اے ابو امامہ! تم ہونٹ ہلا کر کیا پڑھ رہے ہو؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اللہ کا ذکر کررہا ہوں۔ حضورؐ نے فرمایا: کیا میں تجھے ایسا ذکر نہ بتاؤں جو تمہارے دن رات ذکر کرنے سے زیادہ بھی ہے اور افضل بھی ہے؟ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ، ضرور بتائیں! فرمایا: تم یہ کلمات کہا کرو۔
ترجمہ: میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں مخلوق کی تعداد کے برابر، اللہ کی پاکی مخلوق کے بھر دینے کے بقدر، اللہ کی پاکی ان تمام چیزوں کے برابر جو زمین میں ہیں، اللہ کی پاکی ان تمام چیزوں کے بھر دینے کے بقدر جو زمین و آسمان میں ہیں، اللہ کی پاکی ان تمام چیزوں کی تعداد کے برابر جن کو اس کی کتاب نے شمار کیا، اللہ کی پاکی ان تمام چیزوں کے بھر دینے کے بقدر جن کو اس کی کتاب نے شمار کیا، اللہ کی پاکی ہر چیز کی تعداد کے برابر، اللہ کی پاکی ہر چیز کو بھر دینے کے بقدر بیان کرتا ہوں، اسی طرح اللہ کی تعریف بیان کرتا ہوں (چاروں چیزوں کے شمار کرنے اور بھر دینے کے برابر) (حیاۃ الصحابہ ج 3 ص 327)(جاری ہے)
٭٭٭٭٭