اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)حکومت پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری پر اہم اقدام کرتے ہوئے معاہدےکاڈرافٹ بھارت کوفراہم کردیاگیاجبکہ بھارتی حکومت کواسلام آبادکے دورے کی دعوت بھی دے دی گئی ،دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیاڈاکٹرفیصل کو کرتارپور منصوبے کا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کرتارپورمعاہدے پر مذاکرات کےلیے جلد اپنا وفد اسلام آباد بھیجے ۔ بھارتی وفدکےساتھ مذاکرات سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینےکی تجویز دیتے ہوئےحکومت پاکستان نے معاہدےکاڈرافٹ بھارت کوبھجوادیاہے۔ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کےحوالےکیاگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کرتار پور راہداری کھولنےکاارادہ رکھتاہے،یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کےمطابق کیاگیاہے،اسلامی اصولوں کےمطابق تمام مذاہب کااحترام کرتے ہیں۔