کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کو فراہم

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)حکومت پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری پر اہم اقدام کرتے ہوئے معاہدےکاڈرافٹ بھارت کوفراہم کردیاگیاجبکہ بھارتی حکومت کواسلام آبادکے دورے کی دعوت بھی دے دی گئی ،دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیاڈاکٹرفیصل کو کرتارپور منصوبے کا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کرتارپورمعاہدے پر مذاکرات کےلیے جلد اپنا وفد اسلام آباد بھیجے ۔ ‏بھارتی وفدکےساتھ مذاکرات سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینےکی تجویز دیتے ہوئے‏حکومت پاکستان نے معاہدےکاڈرافٹ بھارت کوبھجوادیاہے۔‏ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کےحوالےکیاگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ‏پاکستان باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کرتار پور راہداری کھولنےکاارادہ رکھتاہے،‏یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کےمطابق کیاگیاہے،‏اسلامی اصولوں کےمطابق تمام مذاہب کااحترام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More