کسی بیمار کے ساتھ کھاتے وقت
اگر کسی بیمار کے ساتھ کھانے کا اتفاق ہو تو کھانے کے شروع میںیہ کہے :
بِسْمِ اللہِ ثِقَۃً بِاللہِ وَتَوَکُّلًاعَلَیْہِ
(ترجمہ) اللہ کے نام سے اس پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے (شروع کرتا ہوں)
(عمل الیوم واللیلۃ ص 124 )
جب کوئی درد محسوس ہو
جب جسم کے کسی حصے میں درد ہو، تو درد کی جگہ پر خود اپنا دایاں ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ بسم اللہ پڑھے اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھے۔
اَعُوْذُ بِعِزِّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرتِہٖ مِنْ شَرِّ مَااَجِدُ وَاُحَاذِرُ(مسلم، موطا مالک)
ترجمہ: میں اللہ کی عزت و قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس (درد) کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں، اور جس سے مجھے خوف (تکلیف) ہے۔ ٭