روحانی نسخے-مشکلات کا حل

دونوں جہاں کی خیر نصیب ہو
حضرت بریدہ اسلمیؓ سے جناب نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ اے بریدہ! جس کے ساتھ خدا پاک خیر کا ارادہ فرماتے ہیں، اس کو مندرجہ ذیل کلمات سکھا دیتے ہیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:
اللھم انی ضعیف فقونی برضاک ضعفی و خذ الی الخیر بناصیتی و اجعل الاسلام منتھی رضائی اللھم انی ضعیف فقونی و انی ذلیل فاعزنی و انی فقیر الیک یا ارحم الراحمین
ترجمہ: اے اللہ! میںکمزور ہوں، مجھے اپنی رضا سے مضبوط کر دیجئے، مجھے پیشانی سے پکڑ کر خیر کی طرف لے جائیے۔ میری رضا کی منتہاء اسلام کو بنائیے، اے اللہ! میںکمزور ہوں، مجھے مضبوط کردیجئے، میں ذلیل ہوں، مجھے باعزت کردیجئے، اے ارحم الراحمین میں تیرا محتاج و فقیر ہوں۔
آگے آپؐ نے فرمایا جس کو اللہ یہ کلمات سکھاتا ہے، پھر وہ مرتے دم تک نہیں بھولتا۔ (احیاء العلوم جلد 1 صفحہ 277)
فائدہ: عامل حضرات کو یہ کلمات خیر یاد کرنے چاہئیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرلینا چاہئے۔ حق تعالیٰ تمام مسلمان بھائیوں بہنوں کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
جب نیند اچاٹ ہو جائے
طبرانی میں حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ راتوں کو میری نیند اچاٹ ہوجایا کرتی تھی تو میں نے آنحضرتؐ سے اس امر کی شکایت کی، آپؐ نے فرمایا، یہ دعا پڑھا کرو۔
اللھم غارت النجوم و ھدات العیون و انت حی قیوم یا حی یا قیوم انم عینی و اھدی لیلی
ترجمہ: خدایا! ستارے غروب ہو چکے ہیں، لوگ سو چکے ہیں، آپ حی و قیوم ہیں، اے حی و قیوم میری آنکھ کو نیند دیجئے اور رات میں میری راہنمائی کیجئے۔
حضرت زید بن ثابتؓ فرماتے ہیں، میں نے جب اس دعا کو پڑھا تو نیند نہ آنے کی بیماری بفضل الٰہی دور ہوگئی۔
(تفسیر ابن کثیر جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 168) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment