تو نے نہیں دیکھا کہ خدا کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔ کہیںنہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا ان کے ساتھ جہاں کہیں ہوں، پھر جتلادے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا قیامت کے دن، بے شک خدا کو معلوم ہے ہر چیز۔ تونے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو منع ہوئی کانا پھوسی، پھر بھی وہی کرتے ہیں جو منع ہو چکا ہے اور کان میں باتیں کرتے ہیںگناہ کی زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور جب آئیں تیرے پاس تجھے وہ دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو خدا نے اور کہتے ہیں اپنے دل میں کیوں نہیں عذاب کرتا ہم کو خدا اس پر جو ہم کہتے ہیں، کافی ہے ان کو جہنم، داخل ہوں گے اس میں سو بری جگہ پہنچے۔ اے ایمان والو جب تم بات کرو کان میں تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور بات کرو احسان کی اور پرہیزگاری کی اور ڈرتے رہوخدا سے جس کے پاس تم کو جمع ہونا ہے، یہ جو ہے کانا پھوسی سوشیطان کا کام ہے تاکہ دلگیر کرے ایمان والوں کو اور وہ ان کا کچھ نہ بگاڑے گا بدون خدا کے حکم کے اور خدا پر چاہئے کہ بھروسہ کریں ایمان والے۔ اے ایمان والو جب کوئی تم کو کہے کہ کھل کر بیٹھو مجلسوں میں کھل جائو، خدا کشادگی دے تم کو، اور جب کوئی کہے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اٹھ کھڑے ہو، خدا بلند کرے گا ان کیلئے جو کہ ایمان رکھتے ہیں تم میں سے اور علم ان کے درجے، اور خدا کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔اے ایمان والو جب تم کان میں بات کہنا چاہو رسول سے تو آگے بھیجو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات، یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور بہت ستھرا، پھر اگر نہ پائو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے۔ کیا تم ڈر گئے کہ آگے بھیجا کرو کان کی بات سے پہلے خیراتیں، سو جب تم نے نہ کیا اور خدا نے معاف کردیا تم کو تو اب تم قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو خدا اور اس کے رسول کے اور خدا کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭