روحانی نسخے-مشکلات کا حل

سات ہزار مرتبہ تسبیح سے بہتر دعا:
حضرت معاذؓ کی روایت میں ہے کہ فجر کی نماز کے بعد رسول پاکؐ کی مجلس شریف میں علمی مذاکرہ ہوتا تھا، آپؐ صحابہ کرامؓ کو تعلیم فرمایا کرتے تھے، مگر حضرت معاذؓ ابتدا میں جماعت کا سلام پھیر کر گھر تشریف لے جاتے تھے۔
ایک مرتبہ آپؐ نے فرمایا: اے معاذ! صبح کو ہماری مجلس میں نہیں آتے؟ حضرت معاذؓ نے یہ کہہ کر معذرت کردی کہ صبح میرا سات ہزار تسبیح پڑھنے کا معمول ہے، اگر کہیں بیٹھ جاتا ہوں تو پھر میرا وہ معمول پورا نہیں ہو پاتا۔
حضور اقدسؐ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتلادوں جس کا ایک مرتبہ پڑھ لینا سات ہزار تسبیح سے بہتر ہو؟ عرض کیا ضرور ارشاد فرمائیں! ارشاد فرمایا:
لا الہ الا اﷲ عدد رضاہ لا الہ الا اﷲ زنۃ عرشہ لا الہ الا اﷲ عدد خلقہ لا الہ الا اﷲ مِلاَ سماواتہ لا الہ الا اﷲ ملا ارضہ لا الہ الا اﷲ ملا ما بینھما لا الہ الا اﷲ مثل ذالک معہ واﷲ اکبر ذالک معہ و الحمدﷲ مثل ذالک معہ (ترجمہ) کوئی معبود نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اس کی رضا مندی کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اس کے عرش کے وزن کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اﷲ تعالیٰ کے آسمان کے بھر جانے کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اﷲ تعالیٰ کے اس کی زمینوں کے بھر جانے کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اﷲ تعالیٰ کے اور آسمان اور زمین کے درمیان کے برابر۔ کوئی معبود نہیں سوائے اﷲ تعالیٰ کے اور اسی طرح اور بھی۔ اﷲ بہت بڑا ہے اور اس بڑائی کے مانند اور بھی اور سب تعریف اﷲ کے لئے ہے اور اس کے برابر اور بھی۔‘‘
اس دعا کا ایک دفعہ پڑھ لینا ایسا ہے جیسے سات ہزار تسبیح پڑھ لی ہو۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب نور اﷲ مرقدہ نے اپنی صاحب زادیوں کو یہ دعا یاد کرا دی تھی کہ یہ پڑھا کرو۔ میں نے شیخ سے ایک مرتبہ پوچھا یہ کیا ہے؟ فرمایا ٹھہر جاؤ، جب میں اوپر (اپنے کتب خانہ میں) جاؤں تو میرے ساتھ چلنا، گئے تو کنز العمال اٹھائی اور فرمایا کہ فلاں صفحہ کھولو، کنزالعمال جلد 1 ص 442 پر یہ دعا لکھی تھی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment