آج کی دعا

فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد
فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ استغفر اللہ کہا جائے پھر کوئی بات کرنے سے پہلے دائیں ہاتھ کو پیشانی پررکھتے ہوئے یہ دعا پڑھنا بھی حدیث میں آیا ہے۔
-1 بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ(حصن حسین بحوالہ بزار وطبرانی)
ترجمہ : اللہ کے نام سے (میں نے نماز پوری کی) جو رحمٰن و رحیم ہے اے اللہ ! مجھ سے فکر و تشویش اور غم کو دور فرما دیجئے۔
نیز فرض نمازوں کے بعد متعدد دعائیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
-2 اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ
ترجمہ اے اللہ آپ (ہمیشہ) سلامت رہنے والے ہیں اور آپ ہی سے (ہر ایک کو ) سلامتی ملتی ہے اور اے ذوالجلال والاکرام آپ بہت برکت والے ہیں۔
-3 لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔اَللّٰھُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلاَ مُعْطِیْ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ(بخاری و مسلم )
ترجمہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں سلطنت اسی کی ہے تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اے اللہ ! جو چیز آپ عطا فرمائیں اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جو چیز آپ روک لیں اسے دینے والا کوئی نہیں اور کسی با رتبہ شخص کو اس کا رتبہ آپ کے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔
-4 اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلیٰ ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
ترجمہ : اے اللہ ! میری اس بات میں مدد فرما کہ میں آپ کا ذکر کرسکوں، آپ کا شکر ادا کروں اور آپ کی اچھی عبادت کروں۔
-5 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ (حصن حصین)
ترجمہ : اے اللہ ! آپ کی پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں بخل سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں بدترین (بڑھاپے کی) عمر سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment