روحانی نسخے-مشکلات کا حل

زیارت رسول مقبولؐ نصیب ہو:
سورۃ الاحزاب کی یہ آیت:
(ترجمہ) ’’بے شک اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر پر۔ اے ایمان والو! تم بھی آپ پر رحمت بھیجا کرو اور خود سلام بھیجا کرو۔ (پارہ22 سورۃ الاحزاب آیت 56)
(فائدہ) جو شخص حضور اقدسؐ سے ہم کلام ہونے کا یا ان کی زیارت کا خواہش مند ہو، وہ رات کو سوتے وقت اس آیت کی تسبیح پڑھے۔ ان شاء اﷲ جلد ہی خواہش پوری ہوگی۔
دفع غم و فکر کیلئے:
حسبی اﷲ لا الہ الاھو علیہ تو کلت و ھو رب العرش العظیمo
(ترجمہ) میرے لئے اﷲ ہی کافی ہے، اﷲ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔
ابوداؤد شریف کی حدیث میں ہے کہ جو شخص اس آیت کو سات مرتبہ صبح اور سات مرتبہ شام پڑھ لیا کرے، حق تعالیٰ اس کے دنیا اور آخرت کے ہر غم اور فکر کیلئے کافی ہو جائے گا۔
مشہور مفسر علامہ آلوسیؒ اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ ورد اس فقیر کا بھی ہے۔ (روح المعانی)
ہر شے سے حفاظت کیلئے:
حضرت عبد اﷲ ابن خبیبؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم حضور اقدسؐ کو بارش کی رات اور سخت اندھیرے میں تلاش کر رہے تھے کہ آپؐ کو ہم پا گئے۔ آپؐ نے فرمایا کہ تین بار’’سورۃ الاخلاص‘‘ اور تین بار ’’سورۃ الفلق‘‘ اور تین بار ’’سورۃ الناس‘‘ صبح وشام پڑھ لیا کرو۔ یہ تمہارے لیے ہر شے کے لیے کافی ہو جائے گا۔ (مشکوٰۃ)
(فائدہ): یہ وظیفہ ہر شر سے بچانے کے لیے کافی ہے، یعنی نفس وشیطان اور جنات و آسیب، جادو، حاسد و دشمنوں کے ہر شر اور بری نظر کے شر سے حفاظت کیلئے اور یہ وظیفہ ہر وظیفہ کی طرف سے بھی کافی ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment