روحانی نسخے-مشکلات کا حل

مقدمہ میں کامیابی کیلئے
سورۃ الاسراء کی آیت نمبر 81
ترجمہ: ’’اور کہہ دیجئے کہ حق آیا اور باطل گیا گزرا ہوا (اور) واقعی باطل چیز تو یونہی آتی جاتی رہتی ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو مقدمے میں کامیابی حاصل کرنی ہو تو روزانہ کسی نماز کے بعد 133 دفعہ مذکورہ آیت پڑھ لیں۔ اگر حق پر ہوں تب پڑھیں، ورنہ ناحق پڑھنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو سکتا ہے۔
غصہ دفع کرنے کیلئے
سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 133
ترجمہ: ’’اور غصے کے ضبط کرنے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے نیکوکاروں کو محبوب رکھتا ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو غصہ شدید آتا ہے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں تو 101 دفعہ مذکورہ آیت 21 دن تک چینی پر پڑھ کر کھالیں۔
اولاد کیلئے مناسب رشتہ نصیب ہو
پارہ 20 سورۃ النمل کی آیت نمبر 62
ترجمہ: ’’وہ ذات جو بے قرار آدمی کی سنتا ہے، جب وہ اس کو پکارتا ہے (اور اس کی مصیبت کو در کر دیتا ہے)۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو اپنی اولاد کا رشتہ نہیں ملتا تو اٹھتے بیٹھتے
مذکورہ آیت کا ورد جاری رکھیں۔
ذاتی مکان اور وسعت رزق کیلئے
پارہ 8 سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 10
ترجمہ: ’’اور بے شک ہم نے تم کو زمین پر رہنے کی جگہ دی اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان زندگانی پیدا کیا۔ تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کے پاس رہنے کی جگہ یا مکان نہ ہو یا روزی کا ذریعہ نہ ہو یا رزق سے تنگی ہو یا مسافرت ہو اور سامان آپ کے پاس کوئی نہ ہو تو مذکورہ آیت کو 151 مرتبہ روزانہ پڑھ لیں، جب تک کامیابی نہ ہو۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو کامیابی ہوگی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment