میئر کراچی نے 100 دکانیں غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کردیں

عظمت علی رحمانی
میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کے بھائی رضا عباس رضوی نے شیریں جناح کالونی آئل ٹرمنل کے دکان داروں کیلئے ذوالفقار آباد میں مختص کی گئی 1600 دکانوں میں سے 916 دکانوں کی قرعہ انداری کرانے کے بعد 100 سے زائد دکانیں غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کر دیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر رضا عباس رضوی نے عجلت میں دکانوں کی تقسیم کئے بغیر ہی چالان بھی جمع کرنے شروع کردیئے ہیں۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے میئر کراچی سے شیریں جناح کالونی آئل ٹرمنل سے آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد ٹرمنل پر منتقل کرنے کی رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کی تھی۔ تاہم ذوالفقار آباد آئل ٹرمنل پر اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ آئل ٹینکرز مالکان کی وہاں پر نہ جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں پر ٹینکرز کی مرمت کرنے والے مکینکس، سروسز اسٹیشن اور دیگر دکاندار وں کو وہاں پر کوئی سہولت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نئے ٹرمنل پر اب تک کوئی بھی شفٹ نہیں ہوا ہے۔ آئل ٹینکرز مالکان کا موقف ہے کہ دکانیں فراہم کیے جانے تک ہم نئے ٹرمنل پر نہیں جا سکتے۔
’’امت‘‘ کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق ذوالفقار آباد ٹرمنل پروجیکٹ کے ڈائریکٹر حیدر عباس رضوی کے بھائی رضا عباس رضوی ہیں۔ انہوں نے شیریں جناح کالونی کے دکانوں کا سروے کرایا جس میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد دکانیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد مذکورہ دکانداروں کو ذوالفقار آباد ٹرمنل پر منتقل کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی جانی تھی۔ جس کیلئے 5 ستمبر 2018ء کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں آئل ٹینکرز سے متعلق 918 دکانداروں کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے دکانیں الاٹ کی گئیں۔ جبکہ 427 دکانداروں کو 3 روز کے اندر قبضہ دینے اور بقیہ دکانداروں کو اگلے فیز میں دکانیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر نے مذکورہ الاٹمنٹ کا طریقہ کار شفاف رکھنے کا دعوی کیا تھا۔ تاہم حیدر عباس رضوی کے بھائی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر رضا عباس رضوی نے ملی بھگت سے سو سے زائد دکانیں غیر متعلقہ افراد کے نام کردی ہیں۔ حیدر عباس رضوی کیونکہ کے ایم سی کے متعدد شعبہ جات کے سربراہ رہ چکے ہیں، اس لئے ان کا اثر و رسوخ افسران پر اب بھی ہے۔ اس لئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی تیار کردہ لسٹ میں بعض ایسے لوگوں کے نام بھی قرعہ اندازی کی لسٹ میں شامل کردیئے گئے جن کی کوئی بھی دکان شیریں جنا ح آئل ٹرمنل پر موجود نہیں اور ان کو باقاعدہ ذوالفقار آباد میں دکانوں کے چالان جار ی کرنے شروع کردیئے گئے ہیں۔ ان میں شیریں جناح کالونی میں شیر بہادر کی دکان نمبر اے 50 اسپیئر پارٹس کی ہے جس کی جگہ شیر خان کی دکان الاٹ کی گئی ہے۔ ویلڈنگ کی دکان نمبر اے 54 محمد سجی ولد محمد شبیر کی ہے جو شوکت علی ولد غلام نبی خان کو دے دی گئی ہے۔ اسکریپ کی دکان اے 55 ایم، نعیم ولد عبدالرحمن کی ہے جو شیر افضل خان کو دی گئی ہے۔ اے 56 نمبر، بریک میکر کی دکان زین العابدین کی جگہ مخم خان کو الاٹ کی گئی ہے۔ اے 58 اور اے 59 آئل شاپس اعجاز عالم کی دکانیں ہیں جو سیف اللہ خان اور دوستم خان کے نام کی گئی ہیں۔ دکان نمبر اے 60 ٹریلر میکر ہمایوں کی ہے جو نثار محمد کے نام کی گئی ہے۔ اے 141چابی میکر جنید ولد محمد رشید کی دکان جہانزیب کے نام۔ اے 153پارٹس کی رحمت اللہ کی دکان رقیب خان کے نام۔ اے 175سیفٹی انجنیئرنگ وحید اللہ کی دکان سید گل کے نام۔ اے 176 محمد عمر کی دکان محمد شفیق کے نام۔ اے 205 سید علاولدین کی پارٹس کی دکان شریف خان کے نام کی گئی ہے۔ اے 213 او ڈی پارٹس کی دکان حمیداللہ کے بجائے شمس الرحمن کے نام۔ اے 214 اولڈ پارٹس، رحیم اللہ کی دکان قیوم الدین کے نام۔ اے 215 اولڈ پارٹس، ضیا لدین کی دکان عاشق علی کے نام۔ اے 226 عالم زیب کی اولڈ ٹائر کی دکان پرویز اقبال کے نام۔ اے 251 ٹائر شاپ، حاجی میر باز خان کے بجائے الطاف خان کے نام۔ اے 252 ٹائر شاپ، عزیز خان کے بجائے نوید علی کے نام۔ اے 255 زقیم خان کی ٹائر شاپ علی حیدر کے نام۔ اے 256 ٹائر شاپ، منظور احمد کے بجائے فضل غنی کے نام۔ اے 258 شاپ، منظور خان کے بجائے امان اللہ خان کے نام۔ اے 260محمد نعیم کی دکان عطاللہ کے نام۔ اے 268 الیکٹریشن کی دکان محمد ظفرکے بجائے آصف خان کے نام۔ اے 211 اولڈ پارٹس، بصیر احمد کے بجائے امین اللہ کے نا م۔ اے 218 پارٹس کی دکان محمد قاسم ولد محمد اعطم کے بجائے اکبر گل کے نام۔ اے 317 ٹی شاپ، عمر خان کے بجائے سلیمان خان کے نام۔ اے 323 لیتھ مشین کی دکان محمد جا ن کے بجائے امین اللہ خان کے نام ۔ اے 390 امجد سلیم کے بجائے عبدالروف کے نام ۔ اے 391 محمد امین کے بجائے بابر پرویز کے نام۔ اے 436 حمید للہ کے بجائے رحیم گل کے نام۔ اے 458 ولی شاہ کے بجائے احمد شاہ کے نام۔ اے 492 ٹائر شاپ، لال شاہ کے بجائے گل حسین کے نام۔ محمد جاوید کی ڈرائی کلین کی دکان بی 63 اجمل خان کے نام۔ بی 68 موٹر انشورنس کی دکان ایم نواز کے بجائے ایم طالب کے نام۔ بی 72 آئل شا پ محمد وسیم کے بجائے احمد انور کے نام۔ بی 73 الیکٹریشن کی دکان عظیم شاہ کے بجائے شیر زمین کے نام۔ بی 77 پینٹر کی دکان بخت ولی شاہ کے بجائے ارشد رشید کے نام۔ بی 78 مکینک کی دکان محمد سلیم کے بجائے ارشد محمود کے نام۔ بی 95 ہارڈویئر کی دکان امتیاز خان کے بجائے محمد عثمان کے نام۔ بی 98 کار پینٹر کی دکان عزیز گل کے بجائے ایم نعمان کے نام۔ بی 108 جنرل اسٹور ضرارالرحمن کے بجائے محمد فیاض کے نام۔ بی 167سہیل خان کے بجائے سید حضرت اطلس خان کے نام۔ بی 169سہیل خان کے بجائے سید حضرت اطلس خان کے نام۔ بی 171 ایم عنایت اللہ خان کی رئیل اسٹیٹ کی دکان محمد جنید کے نام۔ بی 172 اسٹیٹ ایجنسی منیر الزمان کے بجائے عبدالجبار کے نام۔ بی 173 ٹائر شاپ ایم رحمت اللہ کے بجائے داود خا ن کے نام۔ بی 176 آئرن گودام سید امتیاز احمد کے بجائے محمد یونس کے نام۔ بی 193سید سیف الدین کی ٹائر شاپ سید نور احمد کے نام۔ بی 195محمد عزیز خان کے بجائے پرویز اقبال خان کے نام اور بی 196 عارف کے بجائے انور علی کے نام۔ بی 200 محمد امین کے بجائے محمد کلیم کے نام۔ بی 228 ٹائر شاپ پرویز خان کے بجائے امین خان۔ بی 232 سید بسم اللہ خان کے بجائے رحیم اللہ کے نام۔ بی 240 رم پارٹس، آصف نواز کے بجائے ظہیر گل کے نام۔ بی 244 آئل شاپ انعام اللہ کے بجائے محمد ریاض کے نام۔ بی 247 ملک محمد واجد خان کے بجائے فرحان طارق کے نام۔ بی 251 تندوری روٹی شاپ حبیب اللہ خان کے بجائے اجمل خان کے نام۔ بی 260 ٹائر شاپ امین شاہ کے بجائے محب اللہ کے نام۔ بی 281 آئل شاپ شاہد اقبال کی دکان محمد اویس کے نام۔ بی 284 ٹرانسپوٹ شاپ محمد اکرم کی دکان اقبال زادہ کے نام۔ بی 295 شاہ نواز کے بجائے کامران کے نام۔ زیڈ 10 آٹو پارٹس، عبدالرشید کی دکان محمد شاہ گل کے نام۔ زیڈ 11 آئل شاپ بشیر احمد کی دکان محمد افضل کے نام ۔ زیڈ12 شبیر خیر کی دکان محمد نور کے نام۔ زیڈ13احمداللہ کی دکان کامران خان کے نام۔ زیڈ 22 ٹرک مینٹیننس شاپ محمد آصف کی دکان فرمان اللہ کے نام۔ زیڈ 23 الیکٹریشن کی دکان محمد ماجد کی دکان امان اللہ کے نام۔ زیڈ63 لیتھ مشین کی دکان فضل سبحان کی شاپ مراد خان کے نام۔ زیڈ 64 الیکٹریشن کی دکان محمد رشید کے بجائے محمد سید کے نام۔ زیڈ 141 جہانزیب کے بجائے یاسر علی کے نام۔ زیڈ 175 آئل شاپ عبدالروف کے بجائے ایاز خان کے نام کی گئی ہے۔
حیرت انگیز طور پر میئر کراچی اور حیدر عباس رضوی کے بھائی رضا عباس ضوی کی جانب سے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے اصل دکانداروں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ جبکہ عجلت میں فیصلے کرتے ہوئے دکاندوں کے ساتھ کوئی بھی معاہدے اور شرائط کئے بنا چالان کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کوئی بھی پیش رفت نہیں کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب دکانداروں کو چالان جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ فی دکان ماہانہ 5 ہزار 760 روپے کرایہ جبکہ ایڈونس 34 ہزار 560 روپے جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
معلوم رہے پروجیکٹ ڈائریکٹر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ سروے کی لسٹ کو پبلک کریں۔ قرعہ اندازی کی لسٹ دکان نمبر کے ساتھ آویزاں کریں تاکہ اعتراض جمع کرائے جاسکیں اور دکانوں کی تقسیم کا عمل شفاف بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر، پروجیکٹ ڈائریکٹر رضا عباس رضوی، ڈپٹی کمنشر ساؤتھ صلاح الدین احمد سمیت دیگر افسران کو شیریں جناح شاپ کیپر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر منور حسین کی جانب سے درخواستیں بھی دی گئی ہیں تاہم کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
ادھر شیریں جناح شاپ کیپر ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالنافع، صدر منور حسین، جنرل سیکریٹری رانا عثمان ابراہیم، نائب صدر ارشد زمان اور انفارمشین سیکریٹری امانت علی کی جانب سے دکانوں کی جلد از جلد تعمیر، الاٹمنٹ اور شفافیت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جس طرح سبزی منڈی اور ماڑی پور کے دکانداروں کو متبادل دکانیں لیز پر فراہم کی گئی تھیں، اسی طرح انہیں بھی لیز پر دکانیں فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضا عباس رضوی سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا فی الحال وہ اس پر بات نہیں کرسکتے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment