روحانی نسخے-مشکلات کا حل

عزت و قار اور نام پیدا کرنے کیلئے
پارہ 25 سورۃ الجاثیہ کی آیت نمبر 37-36
ترجمہ: ’’سو تمام خوبیاں خدا ہی کے لئے ہیں، جو پروردگار ہے آسمان کا اور پروردگار ہے زمین کا، پروردگار ہے تمام عالم کا۔ اور اسی کو بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو عزت و آبرو اور وقار حاصل کرنا ہو یا اچھے کاموں میں نام پیدا کرنا ہو یا عمل کا وزن بھاری کرنا ہو تو روزانہ مذکورہ آیت 7 دفعہ پڑھیں۔
ہر رنج و غم دور کرنے کیلئے
سورۃ الغافر، کی آیت نمبر 44
ترجمہ: ’’اور میں اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ خدا تعالی سب بندوں کا نگران ہے۔‘‘
فائدہ: ہر رنج و غم دور کرنے کے لیے عشاء کی نماز کے بعد 101 دفعہ پڑھنے سے غیب سے مدد کا دروازہ کھلتا ہے۔
اولاد کی فرمانبرداری کیلئے
سورۃ النمل، کی آیت نمبر 19
ترجمہ: ’’اے میرے پروردگار! مجھ کو اس پر مداومت دیجئے کہ میں آپ کی ان نعمتوں کا شکر کیا کروں جو آپ نے مجھ کو اور میرے ماں باپ کو عطا فرمائی ہیں اور وہ نیک کام کروں جس سے آپ خوش ہوں اور میری اولاد میں بھی میرے لئے صلاحیت پیدا کر دیجئے۔ میں آپ کی جناب میں توبہ کرتا ہوں اور میں فرمانبردار ہوں۔‘‘
فائدہ: اگر آپ اپنی اولاد کی فرمانبرداری چاہتے ہیں اور خدا کے لیے پسندیدہ عمل کرنا چاہتے ہیں تو مذکورہ آیت 3 دفعہ روزانہ پڑھیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مفید ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment