معارف القرآن

سورۃ حشر مدینہ میں نازل ہوئی اور اس کی چوبیس آیتیں ہیں اور تین رکوع۔
شروع خدا کے نام سے جو بے حد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔
خدا کی پاکی بیان کرتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا، وہی ہے جس نے نکال دیا ان کو جو منکر ہیں کتاب والوں میں ان کے گھروں سے پہلے ہی اجتماع پر لشکر کے، تم نہ اٹکل کرتے تھے کہ نکلیں گے وہ اور وہ خیال رکھتے تھے کہ ان کو بچالیں گے ان کے قلعے خدا کے ہاتھ سے، پھر پہنچا ان پر خدا جہاں سے ان کو خیال نہ تھا اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک، اجاڑنے لگے اپنے گھراپنے ہاتھوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں، سو عبرت پکڑو اے آنکھ والو۔ اور اگر نہ ہوتی یہ بات کہ لکھ دیا تھا خدا نے ان پر جلا وطن ہونا تو ان کو عذاب دیتا دنیا میں اور آخرت میں، ان کے لئے ہے آگ کا عذاب۔ یہ اس لیے کہ وہ مخالف ہوئے خدا سے اور اس کے رسول سے اور جو کوئی مخالف ہو خدا سے تو خدا کا عذاب سخت ہے۔ جو کاٹ ڈالا تم نے کھجور کا درخت یا رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر، سو خدا کے حکم سے اور تاکہ وہ رسوا کرے نافرمانوں کو۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment