روحانی نسخے-مشکلات کا حل

امتحان میں آسان پرچوں کیلئے
سورۃ الانفال کی آیت نمبر 62
ترجمہ: ’’بے شک خدا تعالی آپ کے لئے کافی ہے اور وہی ہے جس نے آپ کو اپنی (غیبی) امداد (ملائکہ) سے اور (ظاہری امداد) مسلمانوں سے قوت دی۔‘‘
فائدہ: امتحان میں آسان پرچوں کے لیے، فتح اور کامیابی کے لیے امتحانی ہال میں جانے سے پہلے 7 دفعہ ضرور پڑھ لیں۔
معذوری دور ہو
سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 192
ترجمہ: ’’’کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں یا ان کے ہاتھ میں جن سے کسی چیز کو تھام سکیں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں۔‘‘
فائدہ: اگر کوئی شخص ہاتھ، پیر، کان، آنکھ یا ٹانگ وغیرہ سے معذور ہو تو اس آیت کو کثرت سے پڑھ کر
مریض کو پانی پر دم کر کے پلا دیجیے۔
اچھائی برائی کی تمیز ہوجائے
پارہ 23، سورۃ الصٰفٰت کی آیت نمبر 118
ترجمہ: ’’اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستے پر قائم رکھا۔‘‘
فائدہ: اگر آپ سیدھے راہ سے بھٹک جائیں، اچھائی برائی کی تمیز نہ رہے تو آپ 313 دفعہ مذکورہ آیت پانی پر دم کر کے اس وقت تک پیتے رہیں، جب تک آپ کی حالت سدھر نہ جائے۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment