روحانی نسخے-مشکلات کا حل

چہرہ خوبصورت ہوجائے
سورۃ النور کی آیت نمبر : 35
ترجمہ: ’’خدا تعالی نور (ہدایت) دینے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، اس کے نور (ہدایت) کی حالت عجیبہ ایسی ہے جیسے (فرض کرو) ایک طاق ہے (اور) اس میں ایکی چراغ (رکھا ہے اور) وہ چراغ ایک قندیل میں ہے (اور وہ قندیل ایک طاق میںرکھا ہے اور) وہ قندیل ایسا (صاف شفاف) ہے، جیسا ایک چمکدار ستارہ ہو (اور) وہ چراغ ایک نہایت مفید درخت (کے تیل) سے روشن کیا جاتا ہے کہ وہ زیتون (کا درخت ہے) جو (کسی آڑ کے) نہ مشرق رخ ہے اور نہ مغرب رخ ہے، اس کا تیل (اس قدر) صاف اور سلگنے والا ہے کہ اگر اس کو آگ بھی نہ چھوئے، تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خود بخود اٹھے گا (اور جب آگ بھی لگ گئی تب تو) نور علی نور ہے (اور) خدا تعالیٰ اپنے (اس) نور (ہدایت) تک جس کو چاہتا ہے راہ دیتا ہے اور خدا تعالیٰ لوگوں کو ہدایت کے لئے یہ مثالیں بیان فرماتا ہے اور خدا تعالیٰ ہر ایک چیز کو جاننے والا ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو اپنے دل اور چہرے پر نور پیدا کرنا ہے تو روزانہ مذکورہ آیت ایک مرتبہ اوپر پڑھ کر پھونکیں۔
خاندان میں اتفاق پیدا ہو
پارہ 10 سورۃ الانفال کی آیت نمبر 63
ترجمہ: ’’اور ان کے قلوب میں اتفاق پیدا کردیا اور اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کرتے تب بھی ان کے قلوب میں اتفاق پیدا نہ کر سکتے لیکن خدا ہی نے ان میں باہم اتفاق پیدا کردیا، بے شک وہ زبردست ہیں، حکمت والے ہیں۔‘‘
فائدہ: اگر اپ کسی شخص کے دل میں محبت ڈالنا چاہتے ہوں یا کسی خاندان میں نا اتفاقی ہو اور اتفاق پیدا کرنا چاہتے ہوں تو مذکورہ آیت 11 دفعہ روزانہ پڑھیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment