نیکیاں کمانے کے آسان طریقے

7… نماز کو اس کے وقت میں ادا کریں۔ رسول اقدسؐ سے سوال کیا گیا کہ کونسا عمل سب سے افضل ہے؟ آقا علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت میں ادا کرنا۔ (رواہ البخاری و مسلم)
8… نماز فجر اور عصر کی محافظت کرتے رہیں۔ آقا علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا کہ جس شخص نے بردین (دو ٹھنڈی نمازوں یعنی نماز فجر و عصر) کو پڑھا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (رواہ البخاری)
9… نماز جمعہ کی محافظت کریں۔ نبی اکرم سرور عالمؐ نے فرمایا: پانچ نمازیں ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اور ایک ماہ رمضان سے دوسرے ماہ رمضان تک یہ سب ان صغیرہ گناہوں کے لیے کفارہ بنتے ہیں، جو ان کے درمیان ہوں (لیکن یہ اس وقت ہے کہ) جب انسان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے۔ (رواہ مسلم)
10… جمعہ کے دن قبولیت دعا کی گھڑی کیلئے کوشش کریں۔ رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کے دن ایک ساعت ہے اس میں مسلمان بندہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے، ان دونوں چیزوں کی موافقت ہو جائے (وہ ساعت اور بندہ کا نماز پڑھنا) تو اس دوران مسلمان بندہ خدا تعالیٰ سے جو سوال کرتا ہے، حق تعالیٰ اسے عطا فرماتا ہے۔ (رواہ البخاری و مسلم)
11… بروز جمعہ سورئہ کہف پڑھنے کا اہتمام کریں۔ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ کے دن سورئہ کہف کو پڑھا، نور سے اس کو روشنی میسر ہوگی۔ ان کاموں کے لئے جو دو جمعوں کے درمیان ہوں گے۔ (رواہ مالک و الحاکم)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment