آج کی دعا

سید الاستغفار
صبح کی نماز کے بعد سید الاستغفار پڑھا جائے جس کے الفاظ یہ ہیں۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلیٰ عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بٍنَعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُؤْئُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لاَیَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ۔
ترجمہ : یا اللہ! آپ میرے پروردگار ہیں آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ نے مجھے پیدا کیا۔ میں آپ کا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کی حد تک آپ سے کئے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں میں اپنے اعمال کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں آپ نے جو نعمتیں مجھ پر نازل فرمائیں ان کا آپ کے حضور اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں پس میری مغفرت فرما دیجئے کیونکہ آپ کے سوا کوئی گناہوں کی مغفرت نہیں کرسکتا۔(ابو دائود و ترمذی)
پھر یہ دعا کی جائے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ الْعَفْوَوَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
ترجمہ: یا اللہ! میں آپ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں یا اللہ! میں آپ سے معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں اپنے دین میں بھی دنیا میں بھی اپنے گھر والوں کے لئے بھی اور اپنے مال کے لئے بھی۔ یااللہ ! میرے سامنے سے بھی میری حفاظت کیجئے میرے پیچھے سے بھی دائیں سے بھی اور بائیں سے بھی اور اوپر سے بھی اور میں آپ کی عظمت کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جائوں (یعنی زلزلے سے)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیں صبح اور شام کے وقت مانگا کرتے تھے اور انہیں عموماً چھوڑتے نہیں تھے۔
(ابودائود، نسائی، ابن ماجہ)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment