روحانی نسخے-مشکلات کا حل

بچوں کے سوکھے پن اور جملہ امراض کیلئے
پارہ 13، سورۃ یوسف کی آیت نمبر 56
ترجمہ: ’’اور ہم نے ایسے (عجیب) طور پر یوسفؑ کو بااختیار بنا دیا کہ اس میں جہاں چاہیں رہیں سہیں، ہم جس پر چاہیں اپنی عنایت متوجہ کر دیں اور ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔‘‘
فائدہ: اگر کوئی بچہ یا شخص بیمار ہو یا کمزور ہو یا سوکھتا چلا جا رہا ہو اور بظاہر کوئی بیماری نظر نہ آتی ہو تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر 21 دن تک 141 دفعہ اس آیت کو پڑھے اور پانی پر دم کر کے پلائے۔
جھوٹی تہمت سے نجات ملے
پارہ 11، سورۃ یونس کی آیت نمبر 82
ترجمہ: ’’اور خدا تعالیٰ دلیل صحیح (یعنی معجزہ) کو اپنے وعدوں کے موافق ثابت کر دیتا ہے گو مجرم (اور کافر) لوگ کیسا ہی ناگوار سمجھیں۔‘‘
فائدہ: اگر کوئی جھوٹے مقدمہ میں پھنس گیا ہو یا کسی نے کسی پر جھوٹی تمہت لگائی ہو یا کسی کی عزت پر کوئی حرف آیا ہو، وہ اس دعا کو اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے کامیابی حاصل ہوگی۔
وسعت رزق کیلئے مجرب عمل
پارہ 21، سورۃ العنکبوت کی آیت نمبر 62
ترجمہ: ’’خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ کردیتا ہے، بے شک خدا ہی ہر چیز کے حال سے واقف ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو رزق کی کشادگی کرنی ہے تو مذکورہ آیت 11 دفعہ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment