ہر نعمت حاصل ہو
پارہ 3، سورۃ آل عمران کی آیات نمبر 73 اور 74
ترجمہ: ’’اے (محمدؐ) آپ کہہ دیجئے کہ بے شک فضل تو خدا کے قبضہ میں ہے، وہ اس کو جسے چاہیں عطا فرمائیں اور خدا بڑی وسعت والے ہیں، خوب جاننے والے ہیں۔ خاص کردیتے ہیں اپنی رحمت (و فضل) کے ساتھ جس کو چاہیں اور خدا تعالی بڑے فضل والے ہیں۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو خدا کی ہر نعمت حاصل کرنی ہے تو یہ دعا صبح و شام روزانہ 7 دفعہ پڑھیں اور ہر حال میں رب کا شکر کرتے رہیں۔
نافرمان اولاد فرمانبردار ہو
پارہ 12، سورۃ ہود کی آیت نمبر 56
ترجمہ: ’’میں نے خدا پر توکل کرلیا ہے، جو میرا بھی مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے، جتنے روئے زمین پر چلنے والے ہیں سب کی چوٹی اس نے پکڑ رکھی ہے، یقیناً میرا رب صراط مستقیم پر ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کی اولاد نافرمان ہے تو ان کو پیشانی کے بال پکڑ کر مذکورہ آیت 11 مرتبہ پڑھ کر پھونکیں۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭