روحانی نسخے-مشکلات کا حل

دائمی صحت و تندرستی کیلئے
پارہ 21، سورۃ الروم کی آیت نمبر 30
ترجمہ: ’’سو تم یکسو ہوکر اپنا رخ اس دین کی طرف رکھو، خدا کی دی ہوئی قابلیت کا اتباع کرو، جس پر خدا تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ خدا تعالیٰ کی اس پیدا کی ہوئی چیز کو جس پر اس نے تمام آدمیوں کو پیدا کیا ہے، بدلنا نہ چاہیں پس سیدھا دین یہی ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘
فائدہ: جو شخص چاہے کہ مرتے دم تک اس کے تمام اعضاء درست رہیں اور وہ تندرست رہے تو روزانہ تین دفعہ مذکورہ آیت اپنے اوپر پڑھ کر پھونکیں لیا کرے۔
بخار کی تیزی ختم ہو
پارہ 17، سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 69
ترجمہ: ’’ہم نے (آگ کو) حکم دیا کہ اے آگ! تو ٹھنڈی اور بے گزند ہو جا ابراہیم کے حق میں۔‘‘
فائدہ: بخار کی تیزی ختم کرنے کے لیے پڑھ کر مریض پر دم کریں، غصہ اور ضد کو ختم کرنے کے لیے بھی اس دعا کا استعمال مفید ہے۔
اولاد کی نعمت نصیب ہو
پارہ 21، سورۃ السجدۃ کی آیات نمبر 7 تا 9
ترجمہ: ’’جس (خدا) نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی، پھر اس کی نسل کو خلاصہ اخلاط یعنی ایک بے قدر پانی سے بنایا، پھر اس کے اعضاء درست کئے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تم کو کان اور دل دیئے، تم لوگ بہت کم شکر کرتے ہو (یعنی نہیں کرتے)‘‘
فائدہ: اگر آپ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں تو رب پر بھروسہ رکھتے ہوئے کثرت سے ان آیات کا ورد کریں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment