جب درخت سے پہلا پھل اتارے
جب کسی درخت پر پہلی بار پھل دیکھے، یا پہلی بار پھل اتارے تو یہ دعا کرے۔
اَللَّھمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنَا فیِ مَدِیْنَتِنَا(ابن السنی ص 76)
ترجمہ : یا اللہ ! ہمارے پھل میں برکت عطا فرمائیے اور ہمارے شہر میں برکت عطا فرمائیے۔
جب کوئی شخص جسم سے کوئی مضر چیز دور کرے
اگر جسم پر کوئی گندگی لگ گئی ہو، یا کوئی کیڑا وغیرہ چڑھ گیا ہو اور دوسرا شخص اسے ہٹا دے، تو اسے یہ دعا دے۔
مَسَحَ اللّٰہُ عَنْکَ مَاتَکْرَہُ
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تم سے وہ چیز دورکرے جو تم نا پسند کرتے ہو۔(ابن السنی)
جب کوئی بات بھول جائے
ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
’’جو شخص کوئی بات کہنایا سنانا چاہتا ہو مگر وہ بات بھول جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر درود بھیجے، کیونکہ درود شریف اس بات کا بدل ہوجائے گا اور کچھ بعید نہیں کہ اسے وہ بات یاد بھی آجائے۔(عمل الیوم واللیلۃ ص 78)
٭٭٭٭٭