روحانی نسخے-مشکلات کا حل

ہدایت ملے اور دل کی غفلت دور ہو
پارہ 30، سورۃ النازعات کی آیت نمبر 19
ترجمہ: ’’میں تجھ کو تیرے رب کی طرف (ذات و صفات کی) رہنمائی کروں تو تو یہ سن کر اس سے ڈرنے لگے۔‘‘
فائدہ: جو سیدھی راہ سے بھٹک گیا ہو یا برے افعال میں پڑگیا ہو یا خدا کی طرف سے غافل ہوگیا ہو تو اس آیت کو روزانہ (101) مرتبہ پانی پر دم کر کے اسے پلائیں۔
دین و دنیا میں فتوحات نصیب ہوں
پارہ13 ، سورۃ الرعد کی آیت نمبر 24
ترجمہ : ’’اور یہ کہتے ہوں گے کہ تم صحیح سلامت رہو گے بدولت اس کے کہ تم (دین حق پر) مضبوط رہے تھے، سو اس جہاں میں تمہارا انجام بہت اچھا ہے۔‘‘
فائدہ : اگر کسی شخص کو خدا کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا غم یا کسی شخص سے دکھ پہنچا ہو تو وہ یہ دعا پڑھے۔ باری تعالیٰ نے چاہا تو اس کیلئے دین و دنیا میں فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔
عزت نفس کے مجروح ہو
پارہ 11، سورۃ یونس کی آیت نمبر 65
ترجمہ : ’’اور آپ کو ان کی باتیں غم میں نہ ڈالیں تمام تر غلبہ (اور قدرت بھی) خدا ہی کیلئے (ثابت) ہے وہ (ان کی باتیں) سنتا ہے (اور ان کی) حالت جانتا ہے (وہ آپ کا بدلہ ان سے خود لے گا)‘‘
فائدہ : اگر کوئی شخص غم میں یا اور کسی پریشانی میں مبتلا ہو یا اس کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہو تو اٹھتے بیٹھتے اس کا ورد جاری رکھے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment