معارف القرآن

اور جو مال کہ لوٹا دیا خدا نے اپنے رسول پر ان سے سو تم نے نہیں دوڑائے اس پر گھوڑے اور نہ اونٹ، ولیکن خدا غلبہ دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہے اور خدا سب کچھ کرسکتا ہے۔ جو مال لوٹایا خدا نے اپنے رسول پر بستیوں والوں سے، سو خدا کے واسطے اور رسولؐ کے اور قرابت والے کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافر کے تاکہ نہ آئے لینے دینے میں دولت مندوں کے تم میں سے اور جو دے تم کو رسول سو لے لو اور جس سے منع کرے سو چھوڑ دو، اور ڈرتے رہو خدا سے، بے شک خدا کا عذاب سخت ہے۔ واسطے ان مفلسوں وطن چھوڑنے والوں کے جو نکالے ہوئے آئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے، ڈھونڈھتے رہتے ہیں خدا کا فضل اور اس کی رضامندی اور مدد کرنے کو خدا کی اور اس کے رسول کی، وہ لوگ وہی ہیں سچے۔ اور جو لوگ جگہ پکڑ رہے ہیں اس گھر میں اور ایمان میں ان سے پہلے سے، وہ محبت کرتے ہیں ان سے جو وطن چھوڑ کر آئے ان کے پاس اور نہیں پاتے اپنے دل میں تنگی اس چیز سے جو ان (مہاجرین) کو دی جائے اور مقدم رکھتے ہیں ان کو اپنی جان سے اور اگرچہ ہو اپنے اوپر فاقہ، اور جو بچایا گیا اپنے جی کے لالچ سے تو وہی لوگ ہیں مراد پانے والے اور واسطے ان لوگوں کے جو آئے ان کے بعد کہتے ہوئے اے رب بخش ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے داخل ہوئے ایمان میں اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں بیر ایمان والوں کا، اے رب تو ہی ہے نرمی والا مہربان۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment