آج کی دعا

وضو کے بعد
وضو کے بعد آسمان کی طرف منہ اٹھاکر یہ کلمات کہنے چاہئیں:۔
اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہ‘ لَاشَرِیْکَ لَہ‘ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘(مسلم)
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
اس کے بعد یہ دعا پڑھیں:۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ (ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل کر لیجئے۔
بعض روایات میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا فرماتے تھے۔
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُاَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ
ترجمہ: اے اللہ! آپ پاک ہیں، میں آپ کی حمد کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہیں آپ سے مغفرت کا طلب گار ہوں، اور آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment