روحانی نسخے-مشکلات کا حل

دین و دنیا کی نعمتوں سے مالا مال رہے
پارہ 26، سورۃ محمد کی آیت نمبر 15
ترجمہ: ’’جس جنت کا متقیوں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں بہت سی نہریں تو ایسے پانی کی ہیں جن میں ذرا تغیر نہیں ہوگا اور بہت سی نہریں دودھ کی ہیں جن کا ذائقہ ذرا بدلہ ہوا نہ ہوگا اور بہت سی نہریں شراب کی ہیں جو پینے والوں کو بہت لذیذ ہوں گی اور بہت سی نہریں ہیں شہد کی جو بلکل صاف ہوگا اور ان کے لئے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش ہوگی۔‘‘
فائدہ : اگر کوئی شخص چاہتا ہو کہ دنیا میں بھی وہ ہر نعمت سے نوازا جائے اور آخرت میں بھی خدا اس کو کسی نعمت سے محروم نہ کریں تو وہ اس آیت کو صبح و شام تین بار پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ دین و دنیا کی نعمتوں سے مالامال رہے گا۔
سرطان ،طاعون اور
پھوڑوں سے حفاظت
یا مالک، یا قدوس، یا سلام
ترجمہ :’’’اے ملکوں کے مالک، اے سب عیبوں سے پاک، اے بے عیب ذات۔‘‘
فائدہ : ہر شخص کو چاہئے کہ سرطان یا طاعون یا پھوڑے پھنسی کی بیماری سے بچنے کیلئے ان اسماء الٰہیہ کو صبح و شام گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو محفوظ رہیں گے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment