آج کی دعا

جب صبح صادق طلوع ہو
جب صبح ہوجائے تو یہ دعا پڑھی جائے۔ اگر کوئی شخص صبح صادق کے بعد بیدار ہوا ہو تو بھی یہ دعا پڑھ سکتا ہے:
اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ۔ (ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں آپ ہی کی توفیق سے صبح نصیب ہوئی اور آپ ہی کی توفیق سے شام ملی۔ آپ ہی کی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور آپ ہی کی قدرت سے مرینگے اور آپ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
نیز یہ دعا بھی صبح ہونے کے وقت آنحضرت ﷺ سے ثابت ہے :
اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَللّٰھُمَّ اِِنِّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فیِ ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہ وَاَعُوْذبِکَ مَنْ شَرِّ مَافِیْہِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَ ھٰذَا الْیَوْمِ وَفَتْحَہْ وَنَصْرَہ وَ بَرَکَتَہ وَ ھُدَاہ۔
ترجمہ: ہماری صبح ہوگئی اور اللہ رب العالمین کے ملک کی صبـح ہوگئی، اے اللہ! میں اس دن کی اور اس کے بعد کی بھلائی آپ سے مانگتا ہوں اور اس دن کے اور اس کے بعد کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ اے اللہ! میں آپ سے اس دن کی بھلائی اس کی فتح و کامیابی، اس کی برکت اور اس کی ہدایت مانگتا ہوں۔
نیز یہ دعا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے:
اَللَّھُمَّ اجْعَلْ اَوَّلَ ھٰذَا النَّھَارِ صَلَاحًا وَّاَوْسَطَہٗ فَلَاحًا وَّآخِرَہٗ نِجَاحًا، اَسْأَلُکَ خَیْرَ الدُّنْیَا وَاْلآخِرَۃِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
ترجمہ: یا اللہ! اس دن کے اول حصّے کو نیکی بنایئے۔ درمیانی حصّے کو فلاح کا ذریعہ اور آخری حصّے کو کامیابی۔ یا ارحم الراحمین میں دنیا و آخرت کی بھلائی آپ سے مانگتا ہوں۔ (حصن حصین)
غسل سے پہلے
جب غسل کے ارادے سے غسل خانے میں جائیں تو داخل ہونے سے پہلے یہ دعا کریں کہ:
اَللّٰھُمَّ اِنّیِْ اَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ وَ اَعُوْذُبِِکَ مِنَ النَّارِ۔
ترجمہ : یااللہ ! میں آپ سے جنت مانگتا ہوں اور دوزخ کی پناہ چاہتا ہوں ۔
(عمل الیوم و اللیلہ ، ابن السنی ص 85)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment