قبولیت دعا
1۔ حضرت علی مرتضیٰٰ ؓ فرماتے ہیں کہ تمام دعائیں رکی رہتی ہیں، جب تک رسول کریمؐ اور آپؐ کی آل پر درود نہ پڑھو۔ (معجم اوسط طبرانی)
2۔ حضرت فاروق اعظم ؓ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان و زمین کے درمیان معلق رہتی ہے اوپر نہیں جاتی، جب تک اپنے نبیؐ پر درود نہ پڑھو۔ (ترمذی)
مال میں برکت و زیادتی
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ میرا مال بڑھ جائے تو اس کو چاہئے کہ ان الفاظ کے ساتھ درود پڑھا کرے۔
اللھم صل علیٰ محمد عبدک و رسولک و علی المومنین و المومنات و المسلمین و المسلمات۔
بھولی ہوئی چیز یاد آنا
ابو موسیٰ نے بسند ضعیف روایت کیا ہے کہ آںحضرتؐ نے ارشاد فرمایا: جب تم کسی چیز کو بھول جائو تو مجھ پر درود بھیجو، وہ چیز یاد آجائے گی۔ (فضائل درود و سلام)
پائوں سو جانے کا علاج
حضرت ابن عباسؓ کے پاس ایک شخص بیٹھا تھا، اس کا پائوں سو گیا، آپؓ نے فرمایا کہ جو شخص تجھ کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اس کا نام لے۔ اس نے کہا ’’محمدؐ‘‘ اسی وقت سن اتر گئی۔
اسی طرح ایک مرتبہ حضرت ابن عمرؓ کا پائوں سو گیا، انہوں نے بھی یہی عمل کیا، فوراً سن اتر گئی۔ (حاشیہ حصن حصین)
٭٭٭٭٭