روحانی نسخے-مشکلات کا حل

بخشش کے لئے
جو کوئی اپنے آپ کو بہت زیادہ گناہ گار سمجھتا ہو اور گناہوں سے تائب ہوکر سیدھی راہ پر آنا چاہتا ہو، رب تعالیٰ سے بخشش کا طلب گار ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد دو رکعت نماز استغفار پڑھا کرے۔
دیمک سے نجات کیلئے
سورہ مطففین پڑھا کریں اور بلا ناغہ دیمک زدہ چیزوں پر دم کیا کریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو دیمک ختم ہو جائے گی۔
مرگی اور صرع کا علاج
سورۃ الفتح کی آیت نمبر 29
یہ آیت پڑھ کر مریض پر دم کریں۔
جو مانگے وہ عطا ہو
حضرت حسنؒ فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندبؓ نے فرمایا: کہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں، جو میں نے رسول اقدسؐ سے کئی مرتبہ سنی اور حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ سے بھی کئی مرتبہ سنی ہے۔ میں نے عرض کیا ضرور سنائیں، حضرت سمرہؓ نے فرمایا: جو شخص صبح اور شام یہ پڑھے:
ترجمہ: ’’خدایا! آپ ہی نے مجھے پیدا کیا اور آپ ہی مجھے ہدایت دینے والے ہیں اور آپ ہی مجھے کھلاتے ہیں اور آپ ہی مجھے پلاتے ہیں اور آپ ہی مجھے ماریں گے اور آپ ہی مجھے زندہ کریں گے۔‘‘
اس دعا کے پڑھنے کے بعد حق تعالیٰ ضرور اس کو عطا فرمائیں گے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط باسناد حسن مجمع الزوائد)
مصائب سے نجات کامجرب نسخہ
حدیث شریف میں ہے کہ رسول اقدسؐ نے حضرت عوف بن مالکؓ کو مصیبت سے نجات اور حصول مقصد کے لیے تلقین فرمائی کہ کثرت کے ساتھ یہ پڑھا کریں… لاحول ولا قوۃ … الخ
ترجمہ: گناہوں سے بچنے اور نیکی پر لگنے کی طاقت صرف اسی عظیم بلند و برتر ذات کی طرف سے ہے۔
حضرت مجدد الف ثانیؒ نے فرمایا کہ دینی اور دنیاوی ہر قسم کے مصائب اور مضرتوں سے بچنے اور منافع و مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اس کلمہ کی کثرت بہت مجرب عمل ہے اور اس کثرت کی مقدار حضرت مجددؒ نے یہ بتلائی ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ یہ کلمہ پڑھا کرے اور سو سو مرتبہ دورد شریف اس کے اول و آخر میں پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کیا کرے۔ (تفسیر مظہری) (معارف القرآن جلد 8ص 488)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment