فرشتوں کی عجیب دنیا

نافرمان بیوی پر لعنت کرنے والے
(حدیث) حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب کوئی عورت اپنے خاوند کا بستر چھوڑ کر (نافرمانی کرتے ہوئے) الگ سوتی ہے تو فرشتہ اس پر لعنت کرتے ہیں، یہاں تک کے وہ (اس کے بستر پر) لوٹ آئے اور ایک روایت میں یوں ہے کہ اس عورت پر صبح تک فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ (مسند احمد، سنن الکبریٰ بیہقی، سنن دارمی)
ختم قرآن پر فرشتوں کا استغفار
(حدیث) حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب بندہ قرآن مجید ختم کرتا ہے تو بوقت ختم (اس کیلئے) ستر ہزار فرشتے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں۔
مرغ فرشتے کو دیکھ کر اذان دیتا ہے
(حدیث) حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب تم مرغ کی اذان سنو تو خدا تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو، کیونکہ یہ اس وقت فرشتہ کو دیکھتا ہے
اور جب گدھے کی رینک سنو تو حق تعالیٰ کے ساتھ شیطان سے پناہ مانگو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔ (مشکوٰۃ)
مسلمان پر اسلحہ اٹھانے والے پر لعنت
(حدیث) حضرت ابو بکر ؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب کوئی مسلمان اپنے (مسلمان) بھائی پر ہتھیار لہراتا ہے تو خدا کے فرشتے اس پر اس وقت تک لعنت کرتے رہتے ہیں، جب تک کہ اس کو میان میں نہیں کرلیتا۔ (حوالہ بالا)
(فائدہ) اس مضمون کی ایک روایت پہلے بھی گزر چکی ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment