باغ آزادکشمیر میں دلھے کی گاڑی کو حادثہ۔ 2 خواتین جاں بحق، دلھن زخمی

تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا

August 31, 2026 · |
باغ آزادکشمیر میں دلھے کی گاڑی کو حادثہ۔ 2 خواتین جاں بحق، دلھن زخمی

باغ آزادکشمیر میں دلھے کی گاڑی کو حادثہ۔ 2 خواتین جاں بحق، دلھن زخمی

انتہائی افسوسناک واقعہ میں پاکگلی،باغ سے بارات لے کر لاہور جانے والی دولہے کی گاڑی ڈھنڈی سیداں، موہری فرمان شاہ کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر کافی بلندی سے نالہ کہن میں گری۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین،دلھے کی والدہ اور خالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ، دلہن سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں باغ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ شادی کی خوشیوں میں شریک خاندان پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑی۔

الم ناک واقعہ کے باعث اہلِ علاقہ اور باراتیوں میں شدید غم و افسوس پایا جا رہا ہے۔