مری میں لرزہ خیزواقعہ۔ ماں نے شدید بارش کے دوران کم سن بچہ برساتی نالے میں پھینک دیا
نعش نکال پر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل
September 3, 2026 · امت خاص
اپر کوہستان:فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق
مری کی یونین کونسل مسیاڑی کے علاقہ گوہڑہ میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیاہے۔ سگی ماں نے دو ماہ کے کمسن بچے کو شدید بارش کے دوران برساتی نالے میں پھنک دیا۔کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اورنعش نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔