یومِ دفاع و شہداء:پاکستان ماضی میں ناقابلِ شکست رہا،مستقبل میں بھی رہے گا، آرمی چیف
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔
فوٹو سوشل میڈیا ایکس)
اسلام آباد: 61ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم اور مسلح افواج کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ماضی میں ناقابلِ شکست رہا ہے اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ناقابلِ شکست رہے گا۔
آرمی چیف نے معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔
61st Defence and Martyrs Day
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF
Pakistan was unbeatable in the past, and InShaAllah, will remain unbeatable in the future
The great success of the battle of Marka-E-Haq is due to the blessing of Allah, For which we are all… pic.twitter.com/voPlhwsE2n
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 6, 2026
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کا حافظ و ناصر ہو۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان کی مسلح افواج کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان میں یومِ دفاع و شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔