پیٹرول 5 روپے 2 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 375روپے 82 پیسے مقرر اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 31 پیسے فی لیٹر  مقرر

September 11, 2026 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 375روپے 82 پیسے مقرر اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر  مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 12ستمبر سے 14 ستمبر تک ہوں گی۔